تھیس پیئنز تھیٹر 9 روزہ میوزیکل تھیٹر فیسٹیول

Published on November 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 614)      No Comments

hhh
کراچی (یواین پی)تھیس پیئنز تھیٹر ،آرٹس کونسل آف پاکستان ،کراچی میں 9 روزہ میوزیکل فیسٹیول کا انعقاد کرنے جا رہا ہے ۔ جس کی ہدایات فیصل مَلک، معاونت نعمان محمود ، کانسیپٹ مطاہر احمد خان جبکہ میوزیکل تھیٹر کا میوزک معروف ڈی جے بوبی نے دی ہیں ۔ یہ ڈرامہ 2دسمبر ،2014 سے 10 دسمبر،2014 تک پیش کیا جائے گا۔ اس ڈرامے کادورانیہ تقریباً1.5 گھنٹہ ہے ۔ اس ڈرامے کا نام ’’ اٹھ اوئے‘‘ رکھا گیا ہے کیونکہ اس ڈرامے کے ذریعے لوگوں کو تعلیم کی اہمیت ،بنیادی صحت اور نشے کے خلاف آگاہی دی جائے گی۔ اس دلچسپ ڈرامے سے تقریباًگیارہ ہزارطلبہ و طالبات اور عام افراد استفادہ حاصل کریں گے۔ ڈرامے کے ہدایت کار فیصل مَلک نے پریس کانفرینس کے دوران بتایا ’’اپنی نوعیت کا انوکھا یہ فیسٹیول کراچی میں کراچی یوتھ اور تھیس پیئنز تھیٹر کی مشترکہ پیشکش ہے‘‘۔ اسکولوں کی اتنی بڑی تعداد میں شمولیت کراچی کے کلچرل سین کے مناظر کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ پاکستان میں بچوں کے اصلاحی موضوعات پر آج تک خاطر خواہ کام نہ ہوسکا ، تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس کی دنیا میں جہاں دن بدن ترقی ہورہی ہے پاکستان میں یہ کام اتنا ہی سست روی کا شکار ہے ہم سب کو یہ اچھی طرح جان لینا چاہیئے کہ آنے والی نسلیں اس وقت ہی ہمیں یاد رکھیں گی جب ہم نے ان کے مستقبل کے لیئے خاطر خواہ کام کیا ہو ۔
تھیس پیئنز تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد رکے ہوئے پانیوں میں جنبش لانا ہے۔ نون پروفٹ ادارے یا پرائیویٹ کمپنیاں اپنے سی ایس آر کے زریعے اس طرح کے فیسٹیولز زیادہ سے زیادہ منعقد کرکے نہ صرف آنے والی نسلوں کو سیدھی راہ دکھا سکتے ہیں بلکہ تفریح و طبا ء کا باعث بھی بنتے ہیں ۔
اس خاص طور پر بنائے گئے میوزیکل تھیٹر میں رنگین بلیّاں انسانوں کو بڑے بڑے اسباق سکھاتی نظر آتی ہیں بلّیوں کی خوبصورت اور شرارتی حرکات و سکنات میوزک کی خوبصورت دھنوں پر رقص کرتی نظر آتی ہیں ۔ تھیس پیئنز تھیٹر، کراچی کے اسکولوں کو اس اصلاحی میوزیکل تھیٹر میں خوش آمدید کہتا ہے کہ وہ آئیں اور اپنے طلباء کو مفت میں اصلاحی میوزیکل تھیٹر سے مستفید کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme