نامور صحافی کالم نگارمحترمہ طیبہ ضیا چیمہ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام

Published on February 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments
جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان کی نامور صحافی کالم نگار امریکہ میں نوائےوقت کی نمائندہ تجزیہ نگار سوشل ورکرمحترمہ طیبہ ضیا چیمہ جوعرصہ 34 سال سےامریکہ میں مقیم ہیں گزشتہ دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جدہ تشریف لائیں تو ان کے اعزاز میں اقرا اسکولز مکہ کی چئیر پرسن پاکستان سعودی مسز روبینہ افضل نے ایک پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس میں سعودی عرب کی نامور میڈیا شخصیت سمیر ا عزیز کے علاوہ سعودی صحافی ختیجہ ملک ،مریم عبدرحمان ،کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے پروفیسر طارق ۔ خالدنواز چیمہ اور نظریہ پاکستان کی متحرک رکن صفیہ اسحاق نے شرکت کی محترمہ طیبہ ضیا چیمہ نے( یو این پی) سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں کافی تبدیلی آ چکی ہیں سعودی عرب کامیابی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان ایک کارناموں کی تعریف کی اور کہا سعودی عرب کا ویژن 2030 انشاء اللہ کامیاب ہوگا محترمہ طیبہ ضیاء چیمہ نے خادمین حرمین شریفین ملک سلیمان بن عبدالعزیز کی صحت اور دراز عمر اور سعودی عرب کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعا مانگی

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes