فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام ناگزیر،،قبائلیوں کے مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھوں گا،عمران خان

Published on February 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ناگزیر ہے،قبائلیوں کے مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھوں گا، ہمیں اپنی فوج قبائلی علاقوں میں بھیجنی چاہیے تھی نہ ہمیں کبھی امریکا کی جنگ میں حصہ لینا چاہیے تھا ، اس جنگ کی مخالفت کرنے پر مجھے طالبان خان کا نام دے دیا گیا، را ؤانوار نے صرف نقیب اللہ کا نہیں دیگر لوگوں کا بھی قتل کیا،اسے ملکر ڈھونڈیں گے۔یو این پی کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیشنل پریس کلب کے باہر نقیب اللہ کے قتل کیخلاف محسود قبائل کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں کبھی امریکا کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی، اس جنگ کی مخالفت کرنے پر مجھے طالبان خان کا نام دے دیا گیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے قبائلی علاقوں میں جو ظلم کیا، اگر کوئی کمزور قوم ہوتی اب تک ختم ہوچکی ہوتی، پرویز مشرف تاریخ پڑھ لیتے تو قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھیجتے، ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقوں(فاٹا)کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں ضم ہونا ضروری ہے، جو ایسا نہیں چاہتا وہ فاٹا کے عوام کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتا۔نقیب اللہ محسود کے قتل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ را ؤانوار نے صرف نقیب اللہ کا نہیں بلکہ دیگر لوگوں کا بھی قتل کیا۔انہوں نے دھرنا کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اکیلے نہیں پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے اور وہ خود ان کے ساتھ مل کر را ؤانوار کو ڈھونڈیں گے۔اپنے خطاب میں عمران خان نے وعدہ کیا کہ وہ قبائلیوں کے مطالبات آرمی چیف تک پہنچائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题