سولہ ارکان قومی اسمبلی، 20ایم پی ایزکا ن لیگ کی قیادت کے خلاف ہم خیال گروپ بن گیا

Published on April 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے شمس حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی قیادت کے خلاف ہم خیال گروپ بن گیا ہے ،جس میں سولہ ارکان قومی اسمبلی اور 20 ایم پی ایزشامل ہیں۔
نجی چینل کے مطابق شمس حیدر کے گھر ہم خیال ارکان کی میٹنگ ہوئی، شمس حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 ارکان قومی اسمبلی، اور20 ایم پی ایزگروپ میں شامل ہیں۔شمس حیدرکا کہنا تھا کہ ذوالفقارکھوسہ کی سرپرستی میں ہم خیال دوستوں کی ملاقاتیں ہوئیں، زیادہ ترارکان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔شمس حیدرنے انکشاف کیا کہ ان ہی ارکان نے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کوووٹ نہیں دیا، موجودہ ارکان اسمبلی ترقیاتی فنڈز کی وجہ سے سامنے نہیں آرہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خیال گروپ گرینڈ الائنس کا حصہ بنے گا، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم ایم اے بھی الائنس کا حصہ ہوگی ، شریف خاندان کے ذاتی ملازمین کے سوا سب رابطے میں ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题