آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Published on February 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

راولپنڈی(یو این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 7دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی،یہ دہشت گرد معصوم شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاک فوج پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ فوجی عدالتوں کی جانب 5 دیگر دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جبکہ عدالت کی جانب سے 5 دیگر دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو سنگین کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی اور سزائے موت پانے والوں نے اپنے جرائم کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا جب کہ سزا پانے والے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں، یہ 7 دہشت گرد مجموعی طور پر 85 افراد کے قتل، 109 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں اطلس خان، فرحان، خالے گل، نیک مائل خان، اکبر علی، نذر مون اور محمد یوسف خان شامل ہیں۔ دہشت گرد اکبر علی سوات میں امن کمیٹی کے ارکان شاہی رحمان، بدیع الرحمان کو قتل کرنے میں ملوث ہے اور دہشت گرد فرحان پولیس اور مسلح افواج کے پندرہ اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تاحال کچھ نہیں کیا گیا، فوری انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر 56 دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔ سزا پانے والے 43 دہشتگردوں کو آپریشن رد الفساد کے بعد پھانسی دی گئی۔یاد رہے کہ ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام 21ویں آئینی ترمیم کے تحت 7 جنوری 2015 کو کیا گیا اور اب تک کئی مجرموں کو ان کے ذریعے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔گزشتہ برس 7 فروری کو فوجی عدالتوں کو دیے گئے خصوصی اختیارات ختم ہو گئے تھے جس کے بعد مارچ میں پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ نے فوجی عدالتوں میں 2 سالہ توسیع کے لیے آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا۔فوجی عدالتوں کو توسیع کی مدت میں تاخیر ہوئی، بعدازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے توسیع کا معاملہ مارچ 2017 میں اٹھایا۔فوجی عدالتوں کی توسیع کی مدت 2019 میں ختم ہوگی۔ذرائع کے مطابق فوری انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 56 دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا، سزا پانے والے 43 دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے بعد پھانسی دی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes