سینیٹ الیکشن: خیبرپختونخوا سے 34 امیداروں نے کاغذات جمع کرا دیئے

Published on February 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

ٹی آئی کے 7امیدواروں نے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں
پشاور(یو این پی)سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختونخواسے مختلف پارٹیوں کے 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے 7امیدواروں نے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں محمد ایوب،خیال زمان، فدا محمد،فیصل جاوید ،عبدالطیف یوسفزئی ،ظفراللہ خٹک اور علی خان شامل ہیں ۔مسلم لیگ ن نے علی افضل جدون،حاجی دلدارخان ،سید محمد صابر شاہ اور محمد قاسم شاہ جبکہ پیپلز پارٹی نے فیصل سخی بہرہ مند کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے گل نصیب خان،طلحہ محمودجبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے مسعود عباس کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔مولانا سمیع الحق نےآزاد امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ۔ٹیکنوکریٹس کی نشستوں کے لیے پی ٹی آئی سے اعظم سواتی اور عبد الطیف یوسفزئی ، جے یو آئی ایف کے محمد یعقوب شیخ ،مسلم لیگ ن کے دلاور خان میدان میں ہیں نثار خان نے آزاد امیدوار ہوں گے۔خواتین نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن سے رئیسہ داود اور ثوبیہ شاہد ، پی ٹی آئی سے مہر تاج روغانی اور نورین فاروق خان ، اے این پی سے شگفتہ ملک، قومی وطن پارٹی سے انیسہ زیب اور جے یو آئی ایف سے نعیمہ کشور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes