دودنوں میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سے زائد مہنگا

Published on August 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

لاہور (یواین پی) ملک میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، صرف 2 دنوں میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مسلسل اپنی قدر کھونے والا سونا پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں صرف دو دنوں میں پچھلے ہفتے کے تمام نقصانات ختم کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، تاہم اس کے باوجود پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں 2 دن کے دوران سونا ہوشربا مہنگا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالرز کی کمی ہوئی ، تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 5500 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 45 ہزار 400 اور 10 گرام سونے کی قیمت 4715 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 24 ہزار657 روپے ہو گئی۔جبکہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، یوں 2 دنوں میں فی تولہ سونا 10 ہزار 200 روپے مہنگا ہو گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题