چیف جسٹس ثاقب نثار کاجاتی امرا، ماڈل ٹاﺅن اور گورنر ہاﺅس کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

Published on February 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

لاہور (یواین پی)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سکیورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش پر ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے جاتی امرا،ماڈل ٹاﺅن میں وزیراعلیٰ کیمپ آفس،طاہر القادری کی رہائشگاہ، گورنر ہاﺅس، آئی جی آفس، پاسپورٹس آفس، ایبٹ روڈ، گارڈن آفس، چوبرجی میں جامعہ قدسیہ کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، وزیراعلیٰ شہبازشریف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے بند کی گئی سڑکوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ سڑکیں کس قانون کے تحت بند کیں ،عدالت نے جاتی امرا، ماڈل ٹاﺅن، گورنر ہاﺅس اور دیگر مقامات کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیااور آئی جی پنجاب کو سڑکیں کھول کر شام تک رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ رکاوٹیں ہٹانے پر ماڈل ٹائون میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے دوران متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes