اپوزیشن کے استعفوں کی صورت صدر مملکت ایمرجنسی نافذ کردیں گے

Published on December 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

لاہور(یواین پی) میجر جنرل(ر)اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کی صورت صدر مملکت ایمرجنسی نافذ کردیں گے، ایمرجنسی کے دوران ایک قومی حکومت بنے گی، جس کی نگرانی میں الیکشن کروائے جائیں گے،ایسے انتخابات عوام اور ملک کیلئے کوئی خوشخبری نہیں لائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدانہ کرے کہ صورتحال تصادم کی طرف جائے، اگر تصادم ہوگیا، اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے، تو پارلیمنٹ میں اکثریت حکومت وقت کے پاس ہے، وہ استعفے دیں گے نہیں ، استعفوں کی صورت میں پارلیمنٹ غیر فعال ہوجائے گی۔اسی طرح سندھ حکومت ٹوٹے گی نہیں، لیکن اگر سندھ حکومت بھی تحلیل ہوجاتی ہے تو پھرمیں جو دیکھ رہا ہوں وہ یہ کہ صدر مملکت ایمرجنسی نافذکرنے کا اعلان کردیں گے، ایک قومی حکومت بنے گی تو سسٹم کی خرابیوں کو دور کرے گی اور بعد میں الیکشن کروائے جائیں گے، ایسے انتخابات عوام اور ملک کیلئے کوئی خوشخبری نہیں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نظر نہیں آرہا کہ فوج کسی مذاکرات کا حصہ بنے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes