معلوم ملزم نے گھر میں گھس کر چار بہنوں پر تیزاب پھینک دیا

Published on February 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

سیالکوٹ(یو این پی ) نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر چار بہنوں پر تیزاب پھینک دیا، چاروں بہنوں کو گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیوزرائع کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ موضع بونکن میں نامعلوم ملزم نے چار بہنوں20سالہ افشاں،8سالہ آمنہ،6سالہ جنت اور7سالہ عائشہ زخمی ہو گئی جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے ۔ذرائع کیمطابق تیزاب گرنے سے20سالہ افشا ں کے چہرے کو نقصان پہنچاجبکہ باقی بہنیں بھی اسکی زد میں آکر معمولی زخمی ہوئی ہیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes