پی ٹی آئی اجلاس: شاہ محمود اور جہانگیر ترین میں لفظی جھڑپ

Published on May 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) تحریکِ انصاف کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں اختلافات سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے رائے حسن نواز کی نااہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کو کوئی ذمہ داری نہ دینے کا کہا ہے، نااہلی کے باعث ان کے اقدامات کالعدم ہو جائیں گے۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے شاہ محمود سے کہا کہ کیا آپ کا اشارہ میری طرف ہے؟ مجھ پر اعتراض ہے تو میں گھر چلا جاتا ہوں لیکن میں پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ تاہم عمران خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سینئر ہیں اختلافات ختم کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes