کرکٹر صہیب مقصود کی شادی کی تصاویر وائرل

Published on February 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,077)      No Comments

ملتان(یواین پی ) قومی کرکٹر صہیب مقصود ایم ایس سی نفسیات حرا کومل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔نکاح کی تقریب گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں ادا کی گئی نکاح نامہ میں صہیب کی طرف سے حق مہر 50 ہزار درج کیا گیا۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب اور حرا کومل نے کہا کہ ہماری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی ہے۔ حرا نے کہا کہ صہیب کی وجہ سے اب کرکٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔صہیب مقصود کی شادی کی تصاویر سماجی رابطے ک ویب سائٹس پر بے حد مقبول ہو رہی ہیں، کرکٹر نے خود بھی اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ سے مداحوں کو نکاح کے بندھن میں بندھنے کی اطلاع دی اور دلہن کے ساتھ نکاح کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔


Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy