ہمیں چین کی دوستی پر فخر ہے پاک چین دوستی ہمیشہ مثالی رہی سینیٹر محمد طلحہ محمود

Published on January 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

pic talha isb

اسلام آباد( ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی ) ہمیں چین کی دوستی پر فخر ہے پاک چین دوستی ہمیشہ مثالی رہی۔پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کے لئے لامحدود مواقع موجود ہیں،سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سازگار ماحول سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے،پاک چین دوستی وقت کے ساتھ ساتھ بہترین راوبط کے باعث دن بدن مضبوط ہورہی ہے ، کوئلہ اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری چین کے لئے سود مند ثابت ہوگی ، ان خیالات کا اظہار چئیر مین سینٹ قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول سینٹ آف پاکستان سینیٹر محمد طلحہ محمود نے چین سے آئے پاک چائنہ فرینڈشپ مائن کمپنی کے ایک وفدسے ملا قات کے دوران کی ۔سینیٹر محمد طلحہ محمود کی جانب سے دئے گئے استقبالیے میں پاک چائنہ فرینڈشپ مائن کمپنی کے وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر پاک چائنہ فرینڈشپ مائن کمپنی \”واگسی ایر ایما ایر\” کی قیادت میں شرکت کی ۔ وفد سے بات چیت کر تے ہوئے سینیٹرمحمد طلحہ محمود کا کہناتھاکہ چینی سرمایہ کارو ں کی پاکستان میں سرمایہ کاری اس بات کی نشاندہی کر تا ہے کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے موضوع ماحول میسر ہے ۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہئے۔چیئر مین وزارت داخلہ کا کہنا تھا موجودہ ماحول چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے موضوع ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور چینی سرمایہ کاروں کو اس موقع سے زیاد ہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنا چاہئے ۔پاک چائنہ فرینڈشپ مائن کمپنی کے وفد سے مزید بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کان کنی ،کوئلہ اور انرجی سیکٹر میں پاکستان میں مواقع موجود ہیں جس کا فائدہ چینی سرمایہ کار اٹھا سکتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ دونوں اطراف سے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفود کے تبادلے مین تیزی آنی چاہئے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ چینی وفد کے سربراہ منیجنگ ڈائریکٹر پاک چائنہ فرینڈشپ مائن کمپنی \”واگسی ایر ایما ایر\” نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ ماحول کو چینی سرمایہ کاروں کے لیے موضوع قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین وزارت داخلہ سینیٹر محمد طلحہ محمود سے اتفاق کر تے ہیں کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع موجود ہیں جس میں انرجی سیکٹر سر فہرست ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر پاک چائنہ فرینڈشپ مائن کمپنی\” واگسی ایر ایما ایر\” نے یقین دلایا کہ وہ چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے دائرے کو وسعت دینے میں اپنا بھرپور اکردار ادا کریں گے تاکہ پاکستان اور چین مل کر ترقی کے سفر میں ساتھ ساتھ چلیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes