پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کا انتخابی اجلاس عہدیداروں کا انتخاب

Published on February 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان جرنلسٹس فورم کے انتخابی اجلاس میں آئندہ دو برس کے لئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا، الیکشن کمشنر محمد عامل عثمانی نے انتخابی عمل کی نگرانی اور نتائج کا اعلان کیا، نتائج کے مطابق امیر محمد خان چئیرمین، شاھد نعیم صدر اور جمیل راٹھور جنرل سکریٹری منتخب ہوگئے، جب کہ مجلس مشاورت کیلئے ابصار سید اور خالد خورشید کو ارکان کی بھاری اکثریت سے منتخب کرلیا گیا، امجد قائم خانی، جاوید راھو، خالد چیمہ، اسد اکرم، عامل عثمانی، شہزاد اعظم، سیدمسرت خلیل، زکیراحمد بھٹی، فوزیہ خان، نور الحسن اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر معروف قانون داں عاصمہ جہانگیر اور لیجنڈ اداکار قاضی واجد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme