انتظار ہوا ختم ۔۔۔پاکستان سوپر لیگ ؛ افتتاحی تقریب اور میچ ’’آج‘‘ ہو گا

Published on February 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 703)      No Comments


پاکستان سوپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز دبئی اور اختتام کراچی میں ہوگا
تیسرے ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپین پشا ور زلمی اور ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی فرنچائز ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا
پی ایس ایل تھری 22فروری سے 25مارچ تک جاری رہے گا اوراس دوران کل34میچز کھیلے جائیں گے،
پی ایس ایل کے زیادہ تر میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوں گے۔تیسرے ایڈیشن میں پاکستان میں 3میچز کھیلے جائیں گے جن میں 20اور 21مارچ کو 2پلے آف میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل میچ 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا
اسلام آباد/دوبئی(یو این پی)پاکستان سوپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغازآج 22 فروری سے ہوگا۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپین پشا ور زلمی اور ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی فرنچائز ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔ یاد رہے کہ ملتان سلطان پہلی دفعہ اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔یو این پی کے مطابق پی ایس ایل تھری 22فروری سے 25مارچ تک جاری رہے گا اوراس دوران کل34میچز کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کے زیادہ تر میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوں گے۔تیسرے ایڈیشن میں پاکستان میں 3میچز کھیلے جائیں گے جن میں 20اور 21مارچ کو 2پلے آف میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل میچ 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل تھری کے میچز دبئی ،شارجہ ،لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔آج جمعرات 22 فروری کوپشاور زلمی کا ملتان سلطانز سے رات 10 بجے دبئی میں ہوگا۔ جمعہ 23 فروری کو 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30 بجے دبئی جبکہ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں ہی ہوگا۔ ہفتہ 24 فروری کو بھی 2 میچ ہونگے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی شام 4:30 بجے دبئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔ اسی طرح اتوار 25 فروری کو پہلے میچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز شام 4:30 بجے دبئی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔ پیر 26 فروری ایک میچ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی ہوگا۔ بدھ 28 فروری کو بھی ایک میچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ جمعرات یکم مارچ کوکوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ پشاور زلمی رات 9 بجے شارجہ میں ہوگا۔ جمعہ2 مارچ کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ میں دوسرا میچ بھی لاہور قلندر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ میں ہی ہوگا۔ ہفتہ3 مارچ کو بھی دو میچ ہونگے، ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30 بجے شارجہ، پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے ہوگا۔ اتوار 4 مارچ کو واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پیر 5 مارچ آرام کا دن ہوگا۔ منگل 6 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔ بدھ 7 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جمعرات 8 مارچ کو دو میچ ہونگے۔ پہلا اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی میں ہی ہوگا۔ جمعہ 9 مارچ کو بھی دو میچ ہونگے، پہلا ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی، دوسرا پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے دبئی میں ہی ہوگا۔ ہفتہ 10 مارچ کو بھی 2 میچ ہونگے پہلا ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے دبئی جبکہ پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔ اتوار 11 مارچ کوکراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی میں ہوگا۔ پیر 12 مارچ آرام کا دن ہوگا۔ 13 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ رات 9 بجے شارجہ جبکہ بدھ 14 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے شارجہ میں ہوگا۔ جمعرات 15 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ میں ہوگا۔ جمعہ 16 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے شارجہ میں اور اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے ہو گا۔ اسی طرح پلے آف کے میچز اتوار 18 مارچ کوالیفائر ٹیم 1 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 2 رات 9 بجے دبئی، منگل 20 مارچ کوالیفائر ٹیم 3 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 4 لاہور، کوالیفائر ٹیم 1 لوزر بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 2 ونرا لاہور، اتوار 25 مارچ فائنل کراچی میں ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes