افسران عدالت کو انتہائی اقدام پر مجبور نہ کریں،متعلقہ حکام کو جیل میں ڈال دیں گے: سندھ ہائیکورٹ

Published on February 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

کراچی (یواین پی) لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ افسران عدالت کو انتہائی اقدام پر مجبور نہ کریں ورنہ متعلقہ حکام کو جیل میں ڈال دیا جائے گا۔107 لاپتہ افراد کی بازیابیسے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے گمشدہ افراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور سیکرٹری داخلہ کو فوری طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری داخلہ کو یہاں دن بھر کھڑا رکھیں گے، ان کے پاس رپورٹ پر دستخط کرنے کا وقت بھی نہیں ہے وہ اجلاسوں میں چائے پی کر چلے جاتے ہیں۔کیا جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس والوں کو خدا کا خوف نہیں ہے؟وہ وقت ضائع کر رہے ہیں، انتہائی اقدام پر مجبور نہ کریں ورنہ متعلقہ حکام کو جیل بھیجیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes