نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے اوریوٹرن کے عالمی ریکارڈ بنائے، شہبازشریف

Published on February 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے ہردورمیں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، ہمارا ہر دورعوامی خدمت سے عبارت ہے، ساڑھے چاربرس میں نیازی صاحب کی جماعت نے کے پی کے میں بد ترین کارکردگی دکھائی ہے، نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں اور انہوں نے جھوٹ بولنے اوریوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے جبکہ ہرموقع پرجھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy