سری دیوی کی زندگی پرایک نظر

Published on February 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

کراچی(یواین پی )بالی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی دبئی میں شادی کی تقریب کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں ۔ لیجنڈری اداکارہ نے 300 فلموں میں کام کیا۔نامور بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی تیرہ اگست 1963 کو تامل ناڈو میں پیدا ہوئی۔ فلمی کیرئیر کا آغازفلم ‘سولہواں ساون’ سے کیا۔ لیجنڈری اداکارہ نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں جن میں ہمت والا، موالی، تحفہ، نیا قدم، مقصد، ماسٹر جی، نذرانہ، مسٹر انڈیا، وقت کی آواز، خدا گواہ اور چاندنی قابل ذکر ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مام‘‘ کے ساتھ سری دیوی نے کیرئیر میں 300 فلمیں مکمل کی تھیں۔سری دیوی کو سال 2013 میں پدماشری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔سری دیوی کے انتقال کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں اداکاروں اور دیگر شخصیات کے تعزیتی پیغامات آنا شروع ہوگئے اور بھارت میں سری دیوی کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔سری دیوی نے کیرئیر کے عروج میں ہی فلم پروڈیوسر بونی کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کی دو بیٹیاں خوشی اور جھانوی کپور ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题