آئی سی سی رینکنگ، پاکستان آٹھویں پوزیشن پر آ گیا

Published on October 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

08
ابوظہبی(یو این پی)پاکستان ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے بعد آئی سی سی کی رینکنگ ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے بعد آئی سی سی کی رینکنگ ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آ گیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی وائیٹ واش کیا ہے، شکست کے بعد ویسٹ انڈیز نویں پوزیشن پر چلی گئی ہے، نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا بدستور نمبر ون ہے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان کو اب اگلے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائنگ نہیں کھیلنا پڑے گا، پاکستان کے لئے ورلڈ کپ میں براہ راست کھیلنے کی لئے دبئی میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا میں سیریز جیتنا لازمی قرار دی جا رہی تھی، پاکستان اب ایک سیریز جیتنے کے بعد ہی آٹھویں پوزیشن حاصل کر چکا ہے، خطرات ابھی بھی موجود ہیں، پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف بھی سیریز جیتنا ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme