امریش پوری کو مداحوں سے بچھڑے نو برس ہو گئے

Published on January 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

 \"12\"

ممبئی ۔۔۔  رعب دار آواز اور بے مثال اداکاری کے مالک امریش پوری انیس سو بتیس میں جالندھر میں پیدا ہوئے۔ وہ 1954 میں ہیرو بننے اور فلم انڈسٹری میں آئے لیکن ناکامی پر تھیٹر سے وابستہ ہو گئے۔ چالیس سال کی عمر میں امریش پوری نے بطور ولن فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ رام لکھن، سوداگر، پھول اور کانٹے، کرن ارجن، کوئلہ امریش پوری کی یادگار فلمیں ہیں۔ مسٹر انڈیا میں موگیمبو کے ناقابل فراموش کردار نے انہیں کمال شہرت دی۔ امریش پوری کو بے مثال اداکاری پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ بارہ جنوری دو ہزار پانچ کو ممبئی کے ہسپتال میں دماغ کی شریان پھٹنے کی وجہ سے امریش پوری اپنے مداحوں سے دور چلے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes