عمران خان 22 مئی کو سوات میں جلسہ سے خطاب میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے

Published on May 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 678)      No Comments

Imran
سوات ( یواین پی)ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ کل 22مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سوات میں جلسہ سے خطاب میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے ،پارٹی کارکنا ن اور عوام جلسہ عام میں جوق درجوق شرکت کرکے کامیاب بنائیں ،ہم نے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کاآغاز کردیا ہے ،سڑکوں کا بگڑا ہوا حلیہ جلد بحال کرکے عوامی مشکلات کا ازالہ کرینگے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں پارٹی کارکنوں ،میڈیا اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے ہمیں مینڈیٹ ملاہے انہوں نے کہاکہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے عوام سکھ کا سانس لیں گے سوات پہنچنے پر اپنے قائد عمران خان ،وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کا والہانہ استقبال کرینگے انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی اور چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy