پورٹ مورسبے(یو این پی)پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے طاقتور جھٹکوں کے بعد حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ضمنی جھٹکے اورلینڈ سلائیڈز کا خطرہ برقرارہے لہذا شہری احتیاط برتیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنان نے کہاکہ اس زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں تاہم ایک گیس پلانٹ اور چند عمارات کو نقصان پہنچا ہے۔حکام کی جانب سے ضمنی جھٹکوں اور لینڈ سلائیڈ کے خطرے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔