عمرے پر جانے کی خواہشمند 75 سالہ نومسلم خاتون کو ایک دن میں شناختی کارڈ جاری

Published on March 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

کراچی (یو این پی) کراچی کے اولڈ ہوم میں رہائش پذیر لاواث خاتون حلیمہ بیگم نے کچھ سال پہلے اسلام قبول کیا اور عمرہ پر جانا چاہتی تھیں، چیئرمین نادرا نے ان کا صرف ایک دن میں شناختی کارڈ بنوا دیا۔نادرا عملے کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین نادرا عثمان مبین نے بڑا اقدام اٹھا لیا۔ کراچی کے اولڈ ہوم میں رہائش پذیر لاوارث 75 سالہ ضعیف خاتون حلیمہ بیگم کا ایک دن میں شناختی کارڈ بنا دیا۔حلیمہ خاتون نے کچھ سال پہلے اسلام قبول کیا اور عمرے پر جانے کی خواہشمند تھیں لیکن شناختی کارڈ نہ ہونے کے سبب اس عظیم فریضہ کی ادائیگی سے محروم تھیں۔سوشل میڈیا پر چیئرمین نادرا سے اپیل کی تو قواعد میں نرمی کرتے ہوئے عثمان مبین نے نادرا ٹیم کو اولڈ ہوم بھیج کر حلیمہ بیگم کو شناخت دے دی۔ماں باپ بہن بھائی کسی بھی عزیز کی عدم موجودگی میں شناختی کارڈ بنوانے کا ناممکن مرحلہ ممکن ہو چکا ہے، اب حلیمہ بیگم کچھ دنوں بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy