عوام کی جان اور مال کی حفاظت کرنا حکومت وقت کی ذمےداری ہے الطاف حسین تنیو

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ) عوام کی جان اور مال کی حفاظت کرنا حکومت وقت کی ذمےداری ہے حالیہ بارشوں نے بد انتظامی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے انسانی حقوق کے تحت ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کو تیز کیا جائے فلاحی ادارے سماجی رہنما منتخب نمائدے انسانی حقوق کے تحت عوام کی مدد کرین الطاف حسین تنیو تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے رہنما الطاف حسین تنیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارش نے ٹھٹھ سمیت سندھ کے دیگر شھروں میں تباھی مچادی ہے شھری گھروں سے نکل کر روڈوں پر آگئے ہیں شھر میں ہر جگھ بارش کا پانی موجود ہے غریبوں کے روزگار بند ہوگئے ہیں امدادی اور ریسکیو کاموں میں سست رفتاری کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی آگاھی کے باوجود بہتر انتظام نا ہونے کہ باعث سندھ کے بیشتر شہر پانی میں ڈوب چکے ہیں حالیہ بارش نے انتظامیا کے پول کھول دیئے ہیں انتظامی مشینری پانی نکالنے میں مکمل ناکام ایمرجنسی ریسکیو امداد کے نام پر کڑوڑوں روپے کے بل بنائے جائینگے الطاف حسین تنیو نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بڑھائے جائین سندھ میں اس وقت ناگہانی صورتحال ہے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جاۓ اس سلسلے میں سماجی رہنما این جی اوز انتظامیا اور منتخب نمائدے اپنا کردار ادا کرین اس وقت ٹھٹھہ کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سرمائیدار سیاست دان کچھ مال غنمیت سے مشکل کی اس گھڑی میں عوام کی مدد کرین

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog