عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے عوامی نمائندوں کو نااہل ہونا چاہیے،یوسف رضاگیلانی

Published on March 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments


امید ہے انتخابات وقت پر ہوں گے ،بلاول بھٹو زرداری جلد ملتان سمیت جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے،تقریب سے خطاب
ملتان(یو این پی)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان کا آئین منتخب نمائندوں کو عدلیہ کیخلاف باتیں کرنے کی اجازت نہیں دیتا،عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے عوامی نمائندوں کو نااہل ہونا چاہیے۔ملتان میں سرائیکی اجرک ڈے کے حوالے سے آرٹس کونسل میں سجائی گئی تقریب میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سندھ کی طرح ملک بھر میں بھی اجرک ڈے کو سرکاری سطح پر منانا چاہیے۔یوسف رضا گیلانی کا عدلیہ کے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین کسی بھی منتخب نمائندے کو عدلیہ پر بیان بازی کی اجازت نہیں دیتا اور اگر ایسا کوئی عوامی نمائندہ کرتا بھی ہے تو اسے فوری طور پر نااہل کر دینا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب میرٹ پر کام کر رہا ہے نیب کے کام اور فیصلوں پر کسی کو بھی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ نیب کے قبل از فیصلوں پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے۔بلاول بھٹو زردای کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین پیپلزپارٹی جلد ہی ملتان سمیت جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے امید ہے کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题