بلدیاتی الیکشن کے ایک بار پھر التوا کے ساتھ ہی ہارون آباد کے امیدواروں میں مایوسی کی لہر

Published on January 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments
\"Eliction\"
ہارون آباد(یواین پی)بلدیاتی الیکشن کے ایک بار پھر التوا کے ساتھ ہی ہارون آباد کے امیدواروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی انتخابی ڈیرے ویران ہو گئے اور امیدواروں نے مایوسی اور پریشانی کی کیفیت چھا گئی ہارون آباد میں الیکشن کی مہم کافی زوروں پر تھی اور اس بار امیدواروں نے 30جنوری کو الیکشن کے حوالہ سے کافی حد تک تیاریاں کر لی تھیں ۔اور شہر بھر میں امیدواروں کے فلیکس اور اشتہارات و بینرز لگے ہوئے تھے اور رابطہ مہم بھی جاری تھی امیدواروں کے ڈیرے بھی سجے ہوئے تھے مگر ایک بار پھر الیکشن ملتوی ہونے کے ساتھ الیکشن مہم کو شدید جھٹکا لگا اور امیدواروں کی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں اس التوا کے ساتھ ہی یہ تاثر سامنے آیا کہ حکومت الیکشن نہیں چاہتی ہے اور اگر حکومت الیکشن کے لیے تیار ہوتی تو الیکشن کا با ر بار التوا نہ ہوتاکئی امیدوار وں نے اپنے ڈیروں کو تالے لگا دئیے اور کھابے اڑانے اور چائے کے دوربھی بند ہوگئے اس سے ان ڈیروں سے استفادہ کرنے والے دیہاڑی دار وں کوبھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں بند ڈیروں سے مایوس لوٹنا پڑا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes