چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، کپتان کے انکار نے ربانی کو ایک بار پھر ہاٹ فیورٹ بنادیا

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر عمران خان کے انکار کے بعد پیپلز پارٹی آج (ہفتہ کو)پلان بی پر مشاورت کرے گی گے۔پلان بی کے تحت چیئرمین سینٹ کے لیے رضا ربانی کا نام ایک بار پھر اوپر آ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان کے بعد زردار ی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے اہم رہنماﺅں کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا ہے، مشاورتی اجلاس میں رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ نامزد کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے انکار کے بعد رضا ربانی پیپلز پارٹی کے ہاٹ فیورٹ امیدوار بن گئے ہیں کیونکہ وہی ایسے شخص ہیں جو دوسری جماعتوں کیلئے بھی قابل قبول ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے تمام سینیٹرز وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے کردیے تھے جس کے بعد میر عبدالقدوس بزنجو نے فیصلے کا اختیار سابق صدر آصف زرداری کو دے دیا۔ گزشتہ روز (جمعہ کو) چیئرمین تحریک انصاف نے اعلان کردیا کہ وہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے ، انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہونا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes