فیصل آباد ، جوتا پھینک مہم ،عمران خان میں زد میں آگئے ، جوتا پھینکنے کی کوشش ناکام

Published on March 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کارکنوں نے جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پکڑ لیا اور مار مار کر ہوش ٹھکانے لگا دئیے۔فیصل آباد میں ممبر سازی مہم کے دوران ایک شخص نے عمران خان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مذکورہ شخص کو پکڑ کر ایسی درگت بنائی کہ اس کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے۔رپورٹ کے مطابق جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے شخص نے اپنا نام رمضان بتایا ہے اور اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنماءنے اسے عمران خان پر جوتا پھینکنے کیلئے کہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme