عید کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

Published on July 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 739)      No Comments

04
 عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف لاہور میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کر دیے ہیں۔عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمن کی زیر صدرات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہو گا، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی کہ ملک بھر میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ محمدریاض کے مطابق شمالی علاقہ جات میں موسم ابر آلود رہے گا، وہاں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme