چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارا پینل ہوگا بلاول بھٹو

Published on March 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کیساتھ مقابلہ کرے گا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت بڑی قربانی دے کر بلوچستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بلوچستان کے مسائل حل ہوں، اور ہم مل کر ہی مسائل حل کر سکتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رضاربانی کیلئے میرا دوسر ا پلان ہے ، رضا ربنی کو ٹاسک دئیے ہیں 2018ءکے الیکشن میں آپ دیکھیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کیلئے اپنی چیئرمین شپ کی قربانی دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ آصف علی ز رداری بلوچستان آئے تو ہم نے اپنی بات ان کے سامنے رکھی۔ انہوں نے پہلے بھی بلوچستان کیلئے کام کیا ہے، اٹھارہویں ترمیم ہو یا پھر بلوچستان پیکیج، جو کہ ایک بہت بڑا کارنامہ تھا، اب بھی انہوں نے بلوچستان کیلئے قربانی دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا چیئرمین سینیٹ بن جانے سے مسائل تو حل نہیں ہوں گے لیکن احساس محرومی کا مداوا ضرور ہو گا۔
آج ہم پیپلز پارٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے اتنی بڑی قربانی دی ہے، بلوچستان بھی پیپلز پارٹی کا ہی ہے اور آج انہوں نے بلوچستان کے دل جیت لئے ہیں، میں بلاول اور آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ پیپلز پارٹی نے جس طرح دل بڑا کر کے بلوچستان کیلئے قربانی دی، اب بلوچستان کے سینیٹرز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسے کامیاب بنائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes