دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں شروع

Published on March 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

کراچی (یوا ین پی) شہر قائد میں موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمت پیداواری لاگت سے کم ہے۔ خسارے میں کاروبار نہیں کرسکتے۔ کمشنر کراچی نے اضافی قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔Related imageکراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مسائل بھی تبدیل ہوگئے۔ سرد موسم میں منافع خوری کرنے والوں کے دن پورے ہوئے اور گرم موسم سے وابسطہ کاروبار کرنے والوں کے چاندی کے دن شروع ہوگئے۔

گرمی کی پہلی لہر کے ساتھ ہی دودھ کی قیمتوں کا معاملہ سر اٹھانے لگا۔ دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طے کی گئی قیمت پیداواری لاگت سے کم ہے۔ نقصان میں کاروبار نہیں کرسکتے۔ حکومت فوری طور پر نیا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔Image result for milk prices in pak

دوسری جانب کمشنر کراچی کی جانب سے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام تر معاملات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ کمشنر کراچی نے واضح پیغام بھی دیا ہے کہ حکومت کی طے کردہ قیمت سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes