قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ، فخر زمان بخار کی علامات پر اسکواڈ سے باہر

Published on November 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

لاہور(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو گئی، کھلاڑی کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن کی مدت گزاریں گے، فخر زمان بخار کی علامات ظاہر ہونے پر اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔قومی کرکٹ ٹیم اور میزبان ٹیم کے درمیان پہلا ٹی 20 اٹھارہ دسمبر کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 20 دسمبر کو سیڈن پارک ہملٹن میں ہو گا، تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو مکلین پارک، نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ بعد ازاں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔قومی اسکواڈ گزشتہ شب 3 بجے لاہور سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوا، فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، ٹیم مینجمنٹ نے فخر زمان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر دورہ نیوزی لینڈ کے اسکواڈ سے باہر کر دیا۔پاکستانی سکواڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہین کی دو ٹیموں کے 35 کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ اور سپورٹ سٹاف کے بیس اراکین شامل ہیں۔ سکواڈ میں شامل کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہین دونوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes