صدر مملکت کی لاہور میں دہشتگرد واقعہ کی مذمت

Published on March 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے زخمیوں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کیخلاف کارروائی میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتیں۔ صدر نے کہا کہ پا کستانی قوم نے بے پناہ قر بانیاں دے کر دہشت گردوں کو شکست دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog