انقرہ : باغیوں کا سرغنہ سابق ایئر چیف اکن اوزترک گرفتار

Published on July 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

انقرہ (یوا ین پی) ترکی میں باغیوں کے سرغنہ سابق ایئر چیف اکن اوزترک کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں بغاوت کی سازش رچانے والا ترک فضائیہ کا سابق ایئرچیف نکلا۔ سکیورٹی فورسز نے سابق ایئرچیف اکن اوزترک کو55 گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک اور باغی جنرل اردل اوزترک بھی پکڑا گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق بغاوت میں شریک جنرل اردل اوزترک تھرڈ کور کے کمانڈر ہیں۔ ترک وزیردفاع نے کہا ہے کہ باغیوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے تمام فوجی افسروں اور جوانوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔دوسری جانب بغاوت ناکام بنائے جانے پر ترک شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے ہاتھوں میں ترکی کا پرچم اٹھا رکھا ہے اور وہ بغاوت کے خلاف اور صدر طیب اردگان کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔ ترک وزیراعظم علی بن یلدرم نے عوام کو فی الحال سڑکوں پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy