ٹھٹھہ،جھرک روڈ پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم، کار ڈرائیور جاں بحق

Published on March 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)جھرک روڈ پر ٹرک اور کار کے درمیان ٹکر ، کار ڈرائیور ہلاک ، لاش دو گھنٹے تک گاڑی میں پہنسا رہا تفصیلات کے مطابق جھرک کے قریب حیدرآباد سے ٹھٹھہ اور دیگر شہروں کیلئے مختلف اخبارات پہنچانے والی کار اور کیلے سے بھری ٹرک کے درمیان ٹکر ہوگیا جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور نواز نیازی موقع پر ہلاک ہوگیا ہے ، جو کہ دو گھنٹے تک کار میں بری حالت میں پہنسا رہا بعد میں جھرک پولیس کی کوششوں کے بعد لاش کو نکالا اور جھرک اسپتال لے آئیں ، بعد میں ضروری کا روائی کے بعد لاش کو ان کے ورثہ حیدرآباد لے گئے ، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جھرک پولیس نے ٹرک میں تحول میں لے کر مزید چھان بین شروع کردی ہے ۔
پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا ٹھٹھہ میں احتجاج 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا ٹھٹھہ میں احتجاج کیا اس موقع پر حسین قریشی یاسر پلیجو طارق مسیع محمد حسن ڈھولو رمضان بلوچ غلام فاطمہ ڈھولو سید علی شاہ شاھدہ میمں اور دیگر کہاکہ پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی دیگرادارو سے بہتر ہے حکومت سندھ مذکورہ ادارے کو نجی ادارے کی تحویل میں دینا چاہتی ہے جس سے ادارے اور ملازمین سخت متاثر ہوں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادارے کی کارکردگی پرسو الیہ نشان لگانے کے بجائے بھتری کی جانب اقدامات کئے جائیں اور نجی ادارے کے حوالے ڈپارٹمنٹ. ناکرنے کا اعلان کرکے پھیلی بے چینی دور کی جائے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy