ڈاﺅ یونیورسٹی میں سندھی بولی بولنے اور سندھی بولی پر لگنے والی پابندی کے خلاف احتجاج

Published on March 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

ٹھٹھہ(حمید چنڈ) ڈاﺅ یونیورسٹی میں سندھی بولی بولنے اور سندھی بولی پر لگنے والی پابندی کے خلاف پورے سندھ کی طرح ٹھٹھہ میں بھی شہری سراپا احتجاج،اس سلسلے میں ملاح اتحاد تحریک سندھ ضلع ٹھٹھہ کے چیئر مین ڈاڈا آدم گندرو، ضلعی صدر ایوب ملاح ،شیراز واریو، سی یو سی ضلع ٹھٹھہ کے صدر جاوید شاہ ،سماجی تنظیم نجات کے چیئر مین ساجد قریشی،حاجی عباس قریشی ،عبدالرحمن عرف حاجی میمن اور دیگر نے مختلف جگہوں پر احتجاج کرکے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کے ہمارے صوبے کا نام سندھ سندھی زبان کے نسبت سے ہے مگر کچھ پڑے لکھے جاہل افراد ہزاروں سال پرانی سندھی زبان پرایک سازش کے تحت سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں پابندی لگانا چاہتے ہیں جو کہ سندھی لوگوں سے ناقابل برداشت عمل ہے، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے سندھی بولی کو قومی بولی کا درجہ دیا جائے اورسندھ صوبے کی مادری زبان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور سندھی زبان کے خلاف سازشی عناصروں کے اوپر قانونی کاروائی کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
انفارمیشن آفیسر حیدرآباد رفیق احمد سولنگی کا تبادلہ
ٹھٹھہ(حمید چنڈ)حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن آفیسر حیدرآباد رفیق احمد سولنگی کا تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ٹھٹھہ مقرر کیا گیا ہے، جس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
ٹریفک حادثہ میں‌ایک شخص کاں بحق
ٹھٹھہ(حمید چنڈ)گذشتہ رات دیر سے ٹھٹھہ کے قریب اٹک پیٹرول پمپ کے سامنے تیزرفتار مزدا کا موٹر سائیکل سوار شورا برادری کے نوجوانوں کے اوپر گاڑی چڑاکر فرار ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ،ایک زخمی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات دیر سے ٹھٹھہ کے قریب اٹک پیٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار مزدا پک اپ نے چلیا کے رہائشی موٹر سائیکل سوار پرویز شورو کے اوپر گاڑی چڑاکر فرار ہوگیا جس کے باعث پرویز شورو موقعے پر ہی جانبحق ہوگیا جبکے اس کا معصوم بیٹا زخمی ہوگیا ،جس کے بعد ٹھٹھہ پولیس نے نعش کوقانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme