لاہور:گلے پر ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچی سالہ جاں بحق،والد اور بھائی زخمی

Published on March 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے3 سالہ بچی جاں بحق، والد اور بھائی زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص اپنے بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل جا رہا تھا کہ یتیم خانہ چوک کے قریب کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور آگے بیٹھی بچی کے گلے پر پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل گرنے کی وجہ سے بچی کا والد اور بھائی شدید زخمی ہو گئے۔
بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی، زخمیوں کو سمن آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ،شہبازشریف کا کہناتھا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات افسوس ناک ہیں،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واپڈا ٹاﺅن میں آتشزدگی سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا بھی نوٹس لے لیا اور آگ لگنے کی بھی رپورٹ طلب کرلی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy