پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے،زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

پشاور (یواین پی)پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے اچانک پشاور سمیت صوبے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس ہوئے پشاور کے علاوہ مردان،نوشہرہ،صوابی، ضلع دیر،کوہستان اور دیگر اضلاع میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز ہندو کش کے پہاڑ تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy