قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسزکی قربانیاں اورکاوشیں قابل تحسین ہیں:آرمی چیف

Published on March 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امن کےلیے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسزکی قربانیاں اورکاوشیں قابل تحسین ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر پشاوراور خیبر ایجنسی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن کےلیے دی گئی قربانیاں رنگ لائیں گی، قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسزکی قربانیاں اورکاوشیں قابل تحسین ہیں، دیرپاامن واستحکام کےلیے اقدمات جاری رکھیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوکورہیڈکوارٹرز پشاور میں سیکیورٹی صورتحال ،آپریشن ردالفساد،عارضی بےگھرافراداورترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے پاک افغان سرحدپرباڑلگانے کے کا م کا جائزہ بھی لیا اور خیبرایجنسی میں فوجیوں اورقبائلی عمائدین سے بات چیت بھی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题