شرارتی بچے نے پوپ فرانسس کی اْنگلی پر کاٹ لی

Published on March 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

ویٹی کن سٹی (یوا ین پی) روم میں ملاقات کیلئے آنے والے شرارتی بچے نے پوپ فرانسس کی اْنگلی پر کاٹ لیا،پوپ بھی 7ماہ کے ننھے بچے کی شرارت سے خوب لطف اندوز ہوئے۔اٹلی میں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کیلئے آنے والے ایک چھوٹی بچے کی معصومانہ شرارت نے سب کو ہنسے پر مجبور کردیا۔ویٹیکن سٹی میں عقیدت مندوں سے ملاقات کے دوران اپنی والدہ کی گود میں آنے والے 7 ماہ کے ننھے میاں کو پوپ نے جیسے ہی پیار کیا،اس نے انکی انگلی پر کاٹ لیا۔

جرمنی سے اپنے والدین کے ہمراہ آنے والےکا رل نامی اس ننھے بچے کے والد اور والدہ اسکی حرکت پر حیران رہ گئے جبکہ پوپ سمیت وہاں کھڑے لوگ اسکی شرارت سے خوب محظوظ ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme