پاکستان رواں سال آسٹریلیا سے دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلے گا

Published on January 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

\"5\"
لاہور ۔۔۔ پی سی بی نے رواں برس آسٹریلیا سے سیریز میں ٹیسٹ میچوں کی تعداد کم کرکے اس کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز دے دی ہے۔ایک کرکٹ ویب سائٹ کےمطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیمز سدر لینڈ نے ریڈیو پروگرام میں بات چیت کے دوران کہا ہے کہ رواں برس اکتوبر میں آسٹریلیا کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن ابھی کئی باتیں طے کی جانی باقی ہیں کیونکہ دہشتگردی کے باعث پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا۔ ایسی صورت میں شائد دونوں ممالک کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں ہو اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کے بجائے دو ٹیسٹ میچ ہوں۔ اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے بات بھی کی گئی ہے۔جیمز سدر لینڈ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کم از کم تین ٹیسٹ میچز ضرور کھیلے جائیں لیکن ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجبوریوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے بعد ورلڈ کپ میں زیادہ وقت نہیں رہے گا جو کہ آئندہ برس کے اوائل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر ہونا ہے اور پاکستان اسی وجہ سے ٹیسٹ کے بجائے ایک روزہ مقابلوں کو ترجیح دے رہا ہے تاہم اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ دوطرفہ مفاد کو رکھ کر ہی کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes