سعودی حکومت منی سانحہ کے حقائق فوری سامنے لائے، خورشید شاہ

Published on September 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

index
اسلام آباد(یوا ین پی) قومی اسمبلی میں قائد حز اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کو فوری طور پر منی سانحہ کے حقائق سامنے لانے چاہیں ، جتنی تاخیر ہوگی مسلم دنیا کی تشویش بڑھتی جائے گی منگل کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ منی جیسا واقعہ پہلی دفعہ نہیں ہوا وہاں مواصلات کا فقدان ہے ، اطلاعات کے مطابق اس دفعہ وہاں ائیرکنڈیشنڈ سسٹم بھی ٹھیک کام نہیں کر رہا تھا ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ حج میں پروٹوکول بھی بڑا مسئلہ بنتا ہے پروٹوکول کی وجہ سے راستے روک دیئے جاتے ہیں جب کھولے جاتے ہیں تو لوگ جلدی میں ہوتے ہیں ۔ سعودی حکومت پر دباؤ کیوں نہیں ڈالا جاتا یہ سوال نواز شریف سے پوچھا جائے۔خورشید شاہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی بلکل نہ ہونے کے برابر ہے ، وزیر خارجہ کون ہے کچھ واضح نہیں ، خطے میں پاکستان کی پوزیشن سامنے رکھتے ہوئے نئی پالیسی بنائی جائے۔کسانوں کو حکومتی پالیسی نے تباہ کر دیا ہے ، کسانوں کے مسائل حل نہ کئے تو ان کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes