وزارت دفاع نے پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments


سابق صدر کی سکیورٹی ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آ تی ،پرویز مشرف کو تحریری جواب،معاملہ عدالت میں اٹھاؤں گا،وکیل
اسلام آباد(یو این پی)وزارت دفاع نے سابق صدر پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے وطن واپسی پر سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا تھا جس کا وزارت دفاع نے تحریری جواب دے دیا ہے۔وزارت دفاع کے سیکشن آفیسر اختر ملک کی جانب سے پرویز مشرف کے دبئی کے موجودہ پتے پر لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے بھی وزارت دفاع کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی ہے۔اختر شاہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں کر سکتے، وزارت داخلہ نے ہی پرویز مشرف کے خلاف کیس بنایا ہے تو وہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی کیسے دے گی؟۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes