ٹھٹھہ ،مختلف اسکولز اور اسپتالوں پر چھاپے مارے ،عملے کی غیر موجودگی پر فاضل عدالت کے جج کااظہار برہمی

Published on March 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)ہائیکورٹ سندھ کے حکم پر ٹھٹھہ کے جوڈیشنل مہجسٹریٹ اور فیملی جج محمد ہاشم نوتکانی نے تحصیل ٹھٹھہ کے مختلف اسکولز اور اسپتالوں پر چھاپے مارے ،عملے کی غیر موجودگی پر فاضل عدالت کے جج نے برہمی کا اظہار کرکے محکمہ تعلیم کے ڈی او اور محکمہ صحت کے ڈی ایچ او کو فوری عدالت طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ،فاضل عدالت کے جج نے پرائمری اسکول احمد سولنگی ،عبداللہ تاڑو ،یوسف ہلایو ،گرلز پرائمری اسکول ہلایہ سمیت کینجھر جھیل کے قریب صحت مراکز جعفر ہلایو اور علی بحر ہیلتھ یونٹ پر اچانک چھاپے مارے جہا ں پر اسکول ٹیچر ،ڈاکٹر اور دیگر عملے کی غیر حاضری پر جج نے سخت غصے کا اظہار کرکے محکمہ تعلیم کے ڈی او اور محکمہ صحت کے ڈی ایچ او کو فوری عدالت طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کردی ہیں،جج کے چھاپے کے دوران ہیلتھ سینٹر میں موجود مریضوں نے سخت احتجاج کرکے بتایا ہے کے ادویات کی مسلسل قلت کے باعث گردنواح کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامناکرنا پرتا ہے اور ڈاکٹر کی غیر حاضری کے باعث نا تجربے کا ر کمپاونڈر اسپتالوں کو چلارہے ہیں جسکی وجہ سے کئی ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں ادھر اسکول میں چھاپے کے دوران مکینوں نے ججز کو بتایا کے اسکول کئی سالوں سے زبوں حالی کے شکار ہیں اور اساتذہ بھی گھروں میں بیٹھکر تنخواہیں وصول کررہے ہیں جسکی وجہ سے سیکڑوں بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہوتے جارہے ہیں ۔
وو موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر دو افراد ہلاک
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ) جھمپیر روڈ پر دو موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر دو افراد ہلاک ، ایک زخمی تفصیلات کے مطابق جھمپیر اور حیدرآباد لنک روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں کوہستانی پٹی میں قائم احمد کول مائینز کا مینیجر کنڈیارو کا رہائشی اللہ بخش ڈاہری اور تھانے بولاخان کا رہائشی بدرالدین پالاری موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ حادثے میں صدیق ملاح شدید زخمی ہوگیا ہے ، ہلاک شدگان کی نعشوں کو جھرک اسپتال سے ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کرکے زخمی کو حیدرآباد اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، تینوں افراد ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ حادثے کے شکار ہوگئے ۔
مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 
ٹھٹھہ( رپورٹ: حمیدچنڈ) متحدہ فیڈریشن کی جانب سے آر بی او ڈی کے 34 ملازمین کو بحال کرنے والے چیف انجیئر میر منور بوزدار پر تنقید کرنے والوں کے خلاف مکلی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،اس سلسلے میں متحدہ فیڈریشن کے چیئرمین محمد اسماعیل ملاح ، صدر محمد اسلم جاکھرو،نائب صدر حیدر بھنبھرو ،جنرل سیکریٹری نواز علی جماری،آفیس سیکریٹری ساجد شیخ اور دیگر نے مکلی پریس کلب کے سامنے سخت نہرے بازی کرتے ہوئے کہا کے متحدہ فیڈریشن یونین کے اوپر الزام تراشی کرنے والے رٹائرڈ مافیا کو ہم بتانا چاہتے ہیں کے وہ اپنی شازشیں بند کریں دیگر صورت وہ اپنا احتجاج سندھ بھر میں شروع کرینگے ، انہوں نے مزید کہا کے سندھ متحدہ فیڈریشن مستقبل میں ملازمین کے حقوق اور انکے روزگار کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes