مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار میں سے ایک تو جھوٹ بول رہا ہے: انیس قائم خانی

Published on November 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ 8 نومبر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایم کیو ایم پاکستان سے انتخابی اتحاد پر نہیں انضمام پر بات طے ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے ایک پارٹی، ایک منشور اور ایک نشان پر بات طے ہوئی تھی۔دوسری جانب، انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ 8 دسمبر کو ایم کیو ایم بھی باغ مصطفیٰ حیدر آباد میں جلسہ کر رہی ہے، اب تک انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں ملی۔پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے دروازے ایم کیو ایم پاکستان کے لئے کھلے ہیں، آئندہ کوئی رابطہ ہوا تو سوچیں گے کہ کیا کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme