صدر ٹرمپ کی میڈیا ٹیم کی خاتون سربراہ مستعفی

Published on March 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ہوں یا ان کے سٹاف کے اراکین، گاہے کیمرے کی آنکھوں کے سامنے ان سے بیزاری کا اظہار کرکے وہ ان کے لیے ندامت کا سامان کرتے رہتے ہیں۔ اب ان کی میڈیا ٹیم کی خاتون سربراہ نے استعفیٰ دینے کے بعد الوداعی ملاقات میں ان کے ساتھ ایسا کام کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ شرم سے پانی پانی ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق 29سالہ ہوپ ہکس نے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد وائٹ ہاﺅس کے باہر کیمروں کے سامنے صدر ٹرمپ سے آخری مصافحہ کیا۔ مصافحہ کرنے کے بعد صدر ٹرمپ نے انہیں بوسہ دیا اور کیمرے کی طرف ہاتھ ہلانے کے بعد صدر ٹرمپ نے ہوپ سے دوبارہ مصافحہ کیا اور ایک بار پھر بوسے کے لیے آگے بڑھے لیکن ہوپ ہکس نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ چھڑایا اور بوسہ دیئے بغیر چلی گئی۔ اس پر صدر ٹرمپ بھی دوسری طرف نکل گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题