وزیر اعظم نا اہل نواز شریف کی فریاد لے کر چیف جسٹس کے پاس گئے تھے،سراج الحق

Published on April 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

سرگودھا(یوا ین پی )جماعت اسلامی کے مرکزی امیر مولانا سراج الحق نے مدرسہ قاسم العلوم سرگودھا میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس کے پاس اپنے نا اہل نواز شریف کی فریاد لیکر گئے تھے۔غریب اپنی فریاد کس کے پاس لیکر جائیں اور انصاف مانگیں۔ پاکستان کے غریبوں کی دکھ بھری داستان کون سنے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو چاہیے کہ وہ غریب کی داستان سننے کے لیے بھی اقدامات کریں۔سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس نے دو گھنٹے وزیراعظم کو سنا لیکن بات اس دن بنے گی جب دو گھنٹے کسی غریب کو سنا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔حکومت تعلیمی اداروں کی طرح مدارس کے لیے بھی بجٹ میں فنڈز رکھے ۔جامع قاسم العلوم میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کیسز میں سیاستدان ملوث ہیں،کسی عالم پر نیب میں کوئی کیس نہیں چل رہا۔انہوں نے بتایا کہ ایم ایم اے میں قلیل مگر شفاف قیادت لا کر 2018 کے الیکشن کو کرپٹ طبقہ کے لئے یوم احتساب بنا دیں گے۔قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سراج الحق نے چک 44 جنوبی میں نائب ضلعی امیر جماعت اسلامی محمد احسن سعید ڈھلوں کے صاحبزادے گیارہ سالہ عبدالرحمن کی نماز جنازہ پڑھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھرمیں اور بالخصوص اس علاقے میں ظلم اور جبر کا راج ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 11 سالہ معصوم بچے کا قاتل کون ہے جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوں گے ہم حکمرانوں کو ہی کا قاتل سمجھتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سراج الحق نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف دعویٰ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہوں نے صوبے میں امن قائم کر دیا ہے لیکن پنجاب کے اہم ضلع سرگودھا میں قتل ہونے والا بچہ اور اس کے لواحقین حکومت وقت سے پوچھتے ہیں11سالہ مقتول کا قاتل کون ہے۔ ہم حکمرانوں سے کہیں گے کہ اس بچے کے قاتل کو گرفتار کرے جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے ہم اس کا خون حکمرانوں کے سر پر ہی سمجھیں گے۔ میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی حفاظت کے لئے پولیس بھی موجود ہے آپ کے لئے سکیورٹی بھی موجود ہے لیکن عام آدمی محفوظ نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آؤ مل کر ایک چوپٹ راج کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کریں اس ملک میں کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے کسی کی جان محفوظ نہیں ہے کوئی سکون نہیں ہے۔اگر حالات ٹھیک نہ ہوئے تو چوکوں چوراہوں اور گلی محلوں سے لوگ نکلیں گے اور تمہارے محلات کا رخ کریں گے پھر حکمرانوں کو چھپنے کے لئے جگہ بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے مرحوم بچے کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور متاثرہ خاندان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog