مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی بربریت، تازہ کارروائیوں میں 20 کشمیری نوجوان شہید

Published on April 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,320)      No Comments

سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔قابض فوج نےنہتےنوجوانوں کوگولیوں کانشانہ بنا ڈالا۔بربریت کی تازہ کارروائی میں بیس نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔ نوجوانوں کی شہادت کےبعد مقبوضہ وادی میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی۔بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پرشیلنگ کی۔لاٹھیاں برسائیں،پیلٹ گن کےاستعمال سےتین سوسےزائدافراد زخمی ہوگئے۔حریت کانفرنس کی اپیل پرآج بھی ہڑتال کی جائےگی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔مقبوضہ کشمیرکےضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں قابض فوج نے دس کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔شہیدہونےوالوں میں مشتاق احمد ٹھوکربھی شامل ہے جس کے حوالے سے کشمیری پولیس نےتصدیق کی ہے کہ مشتاق احمد ٹھوکرکوایک روزپہلےبھارتی فوج نے اغوا کیاتھا۔ ضلع اسلام آباد میں ہزاروں افراد نےرؤف بشیرخاندے کےجنازےمیں شرکت کی۔بھارتی فوج نے درگد کے علاقے میں سات کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ کچدورا میں بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں ار نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔نوجوانوں کی شہادت کےبعدمقبوضہ وادی میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی۔بڑی تعداد میں عوام نےسڑکوں پرآکراحتجاج کیا۔بھارتی فوج نے نہتےمظاہرین پرلاٹھیاں برسادیں۔پیلٹ گنز سےمظاہرین کونشانہ بنایا جس کےنتیجےمیں سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی جارحیت کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں ہڑتال کی گئی تھی ۔ پیرکو بھی کاروبارزندگی معطل رکھاجائےگا۔شوپیاں اور اننت ناگ میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog