ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رائے نعیم اللہ بھٹی کا مختلف پراجیکٹس کی سائٹ کا دورہ

Published on July 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رائے نعیم اللہ بھٹی نے شہری خوبصورتی کے مختلف پراجیکٹس کی سائٹ کا دورہ کیااور ڈائریکٹر انجینئرنگ کو استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کو خوبصورتی کے پراجیکٹس پر ہارٹیکلچر ورک اور لینڈ سکیپنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈی جی نے کہا کہ ادارہ نے شہر کی خوبصورتی کیلئے10 مختلف پراجیکٹس شروع کئے جس میں جی ٹی ایس چوک،فیضان مدینہ چوک،الائیڈ موڑ،سمندری روڈ، پی ایچ اے کمپلیکس سے متصل پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کینال روڈ پر واٹر فاؤنٹین اور نڑوالا روڈ پر انٹری پوائنٹ بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کو سر سبز و شاداب اور خوبصورت بنانے کے حوالے سے ادارہ دن رات کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog