پاکستان تحر یک انصاف کی رکنیت سازی مہم کیلئےعمران خان 2 روزہ دورہ لاہور مکمل

Published on April 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان تحر یک انصاف کی رکنیت سازی مہم کیلئےعمران خان 2 روزہ دورہ لاہور مکمل ،5سے زائد مقامات پر خطاب ،ہزاروں کھلاڑیوں کااپنے ’’کپتان ‘‘ کا جگہ جگہ شانداراستقبال ،عمران خان نے مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ ایسٹر کا کیک بھی کاٹا،کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے جبکہ کیمپوں کے دورہ کے موقعہ پر اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے، کر پشن کر نیوالوں کو فارغ کردیں گے، جہاں وزیر اعظم منی لانڈرنگ میں ملوث ہو وہاں ترقی نہیں ہوسکتی ،عام انتخابات میں سارے ڈاکوؤں کی وکٹیں گر ا دوں گا ،(ن) لیگ اداروں کو تباہ کر کے حکومت کر نا چاہتی ہے اس لیے وہ عدلیہ ‘فوج اور نیب کے بعد اب الیکشن کمیشن پر حملہ آوار ہو چکی ہے ،29اپر یل کو نوازشر یف کو کیوں نکالا ؟سمیت تمام سوالوں کا بھر پور جواب ددں گا ،وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کا نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا‘نواز شریف اس ملک کے تین مرتبہ وزیر اعظم بنے اور ملک کا تیس ہزار کروڑ روپیہ چوری کرکے باہر بھجوایا ، نواز شریف کہتے ہیں میرے نام پر کچھ نہیں ، ان کے اربوں پتی بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری ہی نہیں ،اسی طرح سمدھی نے اپنے بچوں کو دبئی میں بٹھایا ہوا ہے اور اربوںپتی ہیں اور اسحاق ڈار کہتا ہے میں بچوں سے پوچھتا نہیں، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے پاس اقامہ ہے ، خواجہ آصف اقامہ کے ذریعے کروڑوں روپے امریکہ بھجوا رہا ہے، انتخابات میں جیت کر ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوام پر خرچ کریں گے، دونوں شریف اللہ کی پکڑ میں آگئے ہیں ،شر یف خاندان نے پنجاب میں کوئی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں وہ اپنا علاج کرواسکے انکو کھانسی بھی آجائے تو لندن چلے جاتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme